جو کوئی بھی عمران خان کی نالائقی کو بیان کرے وہ غدار،مریم اورنگزیب

  جو کوئی بھی عمران خان کی نالائقی کو بیان کرے وہ غدار،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کم ازکم معزز ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے، ایک دن ’کنٹینروالی‘ گفتگو نہ کرتے؟،عمران صاحب کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر ہونے والی مثبت گفتگوکا پیرایہ تبدیل ہوگیا،عمران صاحب جو بھی آپ کی کرپشن، جھوٹوں، نااہلی اور نالائقی کو بیان کرے وہ غدار؟،عمران صاحب آپ دوسروں پر جھوٹے الزامات لگائیں اْن کی عزت اْچھالیں تو کوئی بات نہیں آپ کی کرپشن پر کوئی بات کرے تو غدار ہو گیا۔مولانا فضل الرحمان پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی سب کو معلوم ہیں، کرپشن نہیں کی توفارن فنڈنگ میں جواب کیوں نہیں دیتے؟،عمران صاحب کرپشن نہیں کی توپشاور میٹرو کے ڈیڑھ سو ارب کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دیتے؟،عمران صاحب پیسہ نہیں بنایا تو آٹا چینی چوری کی انکوائری رپورٹ سامنے کیوں نہیں لاتے؟ پیسہ نہیں بنایا تو 13 ہزار ارب تاریخی قرض پر تحقیقاتی کمشن کیوں نہیں بناتے؟،منتخب وزیراعظم کو گلے سے گھسیٹ لو کے اعلان کرنے والے آرٹیکل 6 کا حوالہ دینے پہ شرم آنی چاہئے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول