ترک صدر کادورہ مسلم اُمہ کیلئے ہر لحاظ سے اچھا ثابت ہو گا

  ترک صدر کادورہ مسلم اُمہ کیلئے ہر لحاظ سے اچھا ثابت ہو گا

  



تنظیم اِسلامی کے سر براہ امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ ترک سربراہ رجب طیب اردوان کے دورہئ پاکستان سے دونوں ممالک میں مزید قربت پیدا ہو گی،ترک صدر کے دورے سے نہ صرف ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی بلکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دورہ مسلم اُمہ کے لیے ہر لحاظ سے خوش آئند ہو گا جبکہ یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے ترکی کا مؤقف بھی ایک اہم ثابت ہو گا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم اُمہ اپنے مسائل کے حل اور خلافت ِ راشدہ کی طرز پر غلبہ ئدین کی جدو جہد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہو جائے۔

حافظ عاکف سعید

مزید : صفحہ اول