رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے

  رجب طیب اردوان نے پاکستانی قوم کے دل جیت لئے

  



مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ہم ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا دل سے خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ا ردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے ہم اپنی قیادت کی طرف سے ترک حکومت اور وہاں کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں۔

راجہ ظفر الحق

مزید : صفحہ اول