ترک قیادت کا دورہ مسلم امہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گا

ترک قیادت کا دورہ مسلم امہ پر مثبت اثرات مرتب کرے گا

  



پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہا ہے کہ ترک صدر کا دورہ پاکستان یقینی طور پر مسلم امہ پر مثبت اثرات چھوڑے گا۔ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رجب طیب اردوان کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدر نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کی ہے، وہ امت مسلمہ کا دکھ اور درد سمجھتے ہیں اور عالمی فورمز پر کھل کر اس کااظہار بھی کرتے ہیں۔

اعجازاحمدچودھری

مزید : صفحہ اول