محکمہ آبپاشی کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکاعدالتی حکم کالعدم

محکمہ آبپاشی کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنیکاعدالتی حکم کالعدم

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں قائم3رکنی بنچ نے زیرکاشت زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے محکمہ آبپاشی کے پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم کالعدم کردیا،فاضل بنچ نے اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی اپیل منظور کرتے ہوئے قراردیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کئے گئے پراجیکٹ کو محکمے کا حصہ قرار نہیں دیا جا سکتا، یہ فنڈڈپراجیکٹ ہے ریگولر سکیم نہیں، فنڈز ختم ہونے پر پراجیکٹ ختم ہو جاتا ہے، ریگولر پراجیکٹ اور ریگولر سکیم میں موجود فرق کو لاہور ہائیکورٹ نے نہیں دیکھا، محکمے کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جا سکتا ہے لیکن پراجیکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا سکتا۔عارضی ملازمین کے وکیل نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ میں محکمہ آپباشی نے ان ملازمین کو مستقل کرنے کا بیان دیا تھا، محکمہ آپباشی میں اسی نوعیت کی اسامیاں موجود ہیں،جس پرچیف جسٹس نے قرار دیا کہ جو جھوٹ بولے گا ہم اس کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

محکمہ آبپاشی

مزید : صفحہ آخر