چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں چائے کا اہتمام

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے اعزاز میں لاہور ہائیکورٹ میں چائے کا اہتمام

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس گلزار احمد کے اعزاز میں گزشتہ روزچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ کی جانب سے عدالت عالیہ لاہور کے سبزہ زار میں چائے کا اہتمام کیا گیا، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان بھی چیف جسٹس پاکستان کے ہمراہ تھے،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شہرام سرور چودھری سمیت لاہور ہائی کورٹ کے دیگر ججز بھی موجود تھے،چیف جسٹس پاکستان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ اور نامزد چیف جسٹس محمد قاسم خان کے ساتھ لاہور ہائی کورٹ کی تاریخی عمارت کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

چائے کا اہتمام

مزید : صفحہ آخر