فالج سے بچاؤ کے مخصوص ٹیکوں کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

فالج سے بچاؤ کے مخصوص ٹیکوں کی فراہمی کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے فالج سے بچاؤ کے لئے مخصوص ٹیکوں کی سرکاری ہسپتالوں کو فراہمی کے لئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔مقامی قانون دان کی طرف سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص پر فالج کا حملہ ہو تو ایک خاص ٹیکہ الٹیپلیس(Alteplase)اگر چار گھنٹے کے اندر لگا دیا جائے تو مریض فالج سے ہونے والی معذوری سے بچ سکتا ہے۔یہ ٹیکہ پاکستان میں رجسٹرڈ ہو چکا ہے اور صرف پرائیویٹ ہسپتالوں میں دستیاب ہے مگر سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہے۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دوران سماعت 37دیگر ادویات کی بھی نشاندہی کی جو ہسپتالوں میں دستیاب نہیں ہیں۔

فالج بچاؤ

مزید : صفحہ آخر