ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم

ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیاعدالت نے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کمبائنڈ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کو مکمل نہ کرنے پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردئیے جبکہ عدالت نے تمام محکموں کو واٹر کمیشن سے مکمل تعاون کرنے کا حکم بھی دے دیا۔جسٹس شاہد کریم کے روبروواٹر کمیشن کی جانب سے سید کمال حیدر نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ داتا دربار کی طرح تمام درباروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کئے جائیں،عدالت نے صاف پانی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

آلودگی

مزید : صفحہ آخر