بھارت کودہشتگردی کے لئے مزید شہہ مل رہی ہے،بیرسٹر امجد

بھارت کودہشتگردی کے لئے مزید شہہ مل رہی ہے،بیرسٹر امجد

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سابق رجسٹرارمحمدادریس مغل کی ایسوسی ایشین آف پاکستانی لائیرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد سے ملاقات،ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں بیرسٹرامجد ملک نے کہا کہ کشمیر جیسے سلگتے مسئلے پر اقوام عالم کی خاموشی سے بھارت کودہشتگردی کے لئے مزید شہہ مل رہی ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں دنیا کشمیریوں کا ساتھ دے،انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان میں نظام عدل کی بہتری، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قانونی مدد کی فراہمی اور ان کی مشکلات کے ازالے کے لئے ون ونڈو نظام متعارف کرایا جائے،انہوں نے کہا کہ سالانہ پچیس بلین کازرمبادلہ پاکستان بھیجنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہئیں، ملک کے نظام عدل میں خامیاں دور کرکے بیرونی سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر