مقبوضہ کشمیر، تحریک آزادی کے رہنما ء عبدالغنی ڈار شہید، 4نوجوان گرفتار

    مقبوضہ کشمیر، تحریک آزادی کے رہنما ء عبدالغنی ڈار شہید، 4نوجوان گرفتار

  



سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے تحریک آزادی کشمیر کی معروف شخصیت عبد الغنی ڈار المعروف عبداللہ غزالی کو سرینگر کی ایک مسجد میں شہید کردیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے عبد الغنی ڈارکو سرینگر کے علاقے مائسمہ کی مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران حملہ کر کے شہید کیا۔ 78سالہ عبدالغنی ڈار کا تعلق ضلع بڈگام کے علاقے روسو بیروہ سے تھااور مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی میں ان کا نمایاں کردار رہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے اضلا ع اسلام آباد اور پلوامہ سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے عادل احمد ڈار، عاقب فیاض اور اعجاز احمدصوفی سمیت تین نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد کے علاقوں آر ونی اور گنڈ سہال میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیاجبکہ ایک نوجوان توفیق احمد بٹ کو ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے مونگ ہامہ سے حراست میں لیاگیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کئے گئے نوجوان مجاہد تنظیموں سے وابستہ تھے۔

مقبوضہ ک

مزید : صفحہ آخر