مولانا پرآرٹیکل6 کے نفاذ کی بات بہت دور تک جائے گی،رحمن ملک

مولانا پرآرٹیکل6 کے نفاذ کی بات بہت دور تک جائے گی،رحمن ملک

  



اسلام آباد(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سیاسی بلوغت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اگر آرٹیکل سکس کے نفاذ کی بات عملًا کی گئی تو بات دور تک جائے گی پھر جواب دینا ہو گا کس کے کہنے پر پارلیمنٹ پر حملہ ہوا۔ اور امپائر کون تھا۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ترکی کے صدر نے عالمی مدبر کے طور پر اپنے خطاب میں تمام معاملات کو کھل کر بیان کیا ہے چاہے وہ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین۔پاکستان اور ترکی دو اسلامی اور برادر ملک ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔

رحمن ملک

مزید : صفحہ آخر