خواجہ آصف ہنر مند ہیں توکامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں،عثمان ڈار

  خواجہ آصف ہنر مند ہیں توکامیاب جوان پروگرام کا حصہ بنیں،عثمان ڈار

  



اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو کامیاب جوان پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کر تے ہوئے کہا جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، ذرا بھی حیا ہوتی تو اقامہ پھینک کر قوم سے معافی مانگتے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف قوم کو بتائیں دبئی کی کمپنی میں کیا بیچتے تھے؟ ایسا کونسا ہنر تھا جس کے بدلے لیبر نمبر 303 لیا؟ خواجہ آصف کے پاس ہنر ہے تو کامیاب جوان پروگرام میں شامل ہو کر ہنر مند پاکستان کا حصہ بنیں، خواجہ آصف نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا، وزیر دفاع ہوتے ہوئے کسی اور ملک کا اقامہ کیوں رکھا گیا؟ قومی وقار کو بالائے طاق رکھ کر غیر ملکی کمپنی کے ملازم بنے اور ایسی ملازمت کی جس میں کام نہ کرنے پر20 لاکھ تنخواہ ملی،اقامہ رکھنے پر خواجہ آصف کے نام نہاد لیڈر کو نا اہل کر دیا گیا۔

عثمان ڈار

مزید : صفحہ آخر