سونا 100روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 65ارب روپے کا نقصان

سونا 100روپے تولہ مہنگا، سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 65ارب روپے ...

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مزید 212 پوائنٹس کی کمی سے 40243پوائنٹس کی سطح پرآگیا جبکہ 64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 65ارب 3کروڑ49لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑااورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 40.43فی صدکم رہا۔ادھر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید100ورپے کے اضافے سے 90750روپے ہوگئی۔دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 8 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 154.16 روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر