ای او بی آئی پنشنرز کواب ساڑھے 8ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

  ای او بی آئی پنشنرز کواب ساڑھے 8ہزار روپے ماہانہ ملیں گے

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری، ای او بی آئی پنشنرز کو اب پنشن ساڑے 8 ہزار روپے ملے گی، ادارہ 6 ہزار روپے کے بقایا جات بھی ادا کرے گا۔حکومت نے پنشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جنوری 2020ء سے ہونا ہے۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔حکومت ای او بی آئی پنشن میں 60 فیصد اضافہ کرچکی ہے۔دو سال میں پنشن 5250 روپے سے بڑھ کر اب 8500 روپے ہوچکی ہے۔ اس وقت ای او بی آئی پنشنرز کی کل تعداد 4 لاکھ ہے جس کیلئے حکومت کو ماہانہ 3 ارب روپے کی رقم جاری کرنا ہوتی ہے۔

ای او بی آئی پنشنرز

مزید : صفحہ آخر