بچوں کوصحت مندماحول کی فراہمی ضروری ہے،یاسمین راشد

بچوں کوصحت مندماحول کی فراہمی ضروری ہے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے چلڈرن ہسپتال میں عالمی پیڈیٹرک یورولوجی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے معاشرہ میں بچوں کوصحت مندماحول اورزندگی فراہم کرناانتہائی اہم ہے۔ پنجاب میں پانچ نئے مدراینڈچائلڈہسپتال بنانے کابنیادی مقصدہی ماں اوربچے کی صحت کویقینی بناناہے۔ انہوں نے کہاکہ کل وزیراعظم عمران خان لاہورمیں صحت انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔ایک خاندان صحت انصاف کارڈکے ذریعے سات لاکھ بیس ہزارروپے کامفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتاہے۔کانفرنس میں ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم، وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل، پروفیسرڈاکٹرغلام مجتبیٰ، لندن سے پروفیسرڈاکٹرعمران مشتاق، پروفیسرڈاکٹرممتازاحمد، پروفیسر ڈاکٹر محمودشوکت، ڈاکٹرچاو، ڈاکٹرپیٹر، فیکلٹی ممبران، معروف طبی ماہرین اور سرجنزنے شرکت کی۔

یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -