گجرات میں کبڈی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے‘ پرویزالٰہی

  گجرات میں کبڈی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی کروائیں گے‘ پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،گجرات(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے چودھری ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم گجرات میں ورلڈ کپ کبڈی میچ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑا اعزاز ہے کہ گجرات میں کبڈی کا انٹرنیشنل میچ ہو رہا ہے جو کہ ہمارے بزرگ چودھری ظہور الٰہی شہید کے خواب کی تعبیر ہے، میں یہاں انٹرنیشنل ٹیموں کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی ورلڈکپ کا شیڈول طے ہو رہا تھا تو میں نے اصرار کیا کہ گجرات میں کبڈی کا میچ ضرور رکھیں، پچھلے حکمرانوں کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ وہ اہل گجرات کیلئے یہاں کوئی انٹرنیشنل ایونٹ منعقد کرواتے، کبڈی کے بعد اب میری کوشش ہو گی کہ چودھری ظہورالٰہی شہید سٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ میچ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں آج تک کبھی اتنا بڑا انٹرنیشنل ایونٹ نہیں ہوا اس کا سہرا صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شافع حسین، پنجاب حکومت اور انتظامیہ کے سر ہے۔
پرویزالٰہ

مزید :

صفحہ آخر -