سرکاری حج پیکیج مزید سستا کرنے کیلئے مشارت آخری مرحلے میں داخل

سرکاری حج پیکیج مزید سستا کرنے کیلئے مشارت آخری مرحلے میں داخل

  



لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج پیکج مزید سستا کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔وفاقی وزیر مذہبی امور حج پالیسی 2020ء کی تفصیلات اور سرکاری حج سکیم کے پیکج کا اعلان پیر یا منگل کو پریس کانفرنس میں کریں گے۔وفاقی کابینہ نے 4لاکھ 90ہزارپیکج کی منظوری دیکر ہدایت کی تھی اگر مزید سستا ہو سکتا ہے تو کیا جائے،18ہزار مزید کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حج 2020ء میں سرکاری حج پیکج 4لاکھ 70ہزار یا 72ہزار رکھا جا سکتا ہے، گزشتہ سال 4لاکھ 36ہزار تھا۔

حج پیکج

مزید : صفحہ آخر