نریندر مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا: چوہدری سرور

  نریندر مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا: چوہدری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان نے مسئلہ کشمیر پر دنیا کو ٹھوس پیغام دیدیا ہے۔ نریندر مودی کے پاس مسئلہ کشمیر کے حل کے سواکوئی آپشن نہیں،امر یکی سینیٹرز کا بھی کشمیر یوں پر مظالم کے خلاف اور انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کر نا کشمیریوں کے موقف کی جیت ہے،نر یندرمودی امن کیلئے خطرہ بن چکے ہیں، اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی تماشائی نہ بنیں بلکہ نر یندر مودی کی دہشت گردی اور انتہاء پسندی کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کر یں۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے آج بھی ہر قر بانی دینے کو تیار ہے۔ گور نر ہاؤس فارن سروس اکیڈمی اسلام آباد سے آنیوالے 25ممالک کے 35سے زائد زیر تر بیت سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ تر ک صدر کا یہ کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر تر کی کیلئے بھی وہی اہمیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے یہ مسئلہ کشمیر دنیا کیلئے واضح پیغام ہے کہ امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل لازم ہو چکا ہے۔بھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرات لاحق ہیں اور وقت آچکا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی اور انتہائی پسندی کے خلاف دنیا بھی دوٹوک موقف اختیار کر ے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق کل نہیں آج ہی حل کر وایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کشمیر یوں کے حقوق کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کر رہا ہے جسکی وجہ سے آج امر یکی سینیٹر بھی اپنے وزیر خارجہ کو خط کے ذریعے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیوں کے نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا بلکہ پاکستان کی پہلی تر جیح امن ہے کیونکہ پاکستان نے امن کیلئے جو قر بانیاں دی ہیں انکی پوری دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر امن کیلئے ضروری ہے کہ بھارت کشمیر میں کرفیو فوری ختم کر ے اور مسئلہ کشمیر کو حل کر نے کے ساتھ ساتھ بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور ناانصافی کا سلسلہ بھی بند کیا جائے۔

چوہدری سرور

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس فری پنجاب کے سلوگن پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،انشاء اللہ پنجاب اور پاکستان سے ہیپا ٹائٹس کو جڑ سے ختم کرکے دم لیں گے،یہ خاموش قاتل کئی قیمتی زندگیاں نگل چکا ہے،اس کی آگاہی،روک تھام اور علاج معالجہ کیلئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور سکریننگ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔گزشتہ روزیہاں ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں گراں قدر اقدامات کررہی ہے۔،شہریوں کو علاج معالجہ کی جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔دریں اثناء چوہدری محمد سرور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپا ٹائٹس سکریننگ کیمپ کا افتتاح بھی کیا۔

مزید : صفحہ آخر