پنجاب حکومت نے سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل کر دیئے کئی او ایس ڈی‘ نوٹیفکیشن جاری

  پنجاب حکومت نے سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل کر دیئے کئی او ایس ڈی‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے سیکرٹری سطح کے متعدد افسر تبدیل کر دیئے، کئی کو او ایس ڈی بنا دیا‘ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضی کو تبدیل کرکے فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، سیکرٹری پاپولیشن محمدعامر جان کو سیکرٹری آبپاشی کا اضافی چارج دیا گیا ہے، سیکرٹری معدنیات حسن اقبال کو تبدیل کرکے او ایس ڈی بنا یا گیا ہے تقرری کے منتظر گریڈ اکیس کے افسر عامر اعجاز اکبر کو سیکرٹری معدنیات لگا دیا گیا ہے، سیکرٹری ماحولیات صائمہ سعید کوفوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، گریڈ اکیس کے افسر زاہد حسین کو سیکرٹری ماحولیات تعینات کردیا گیا ہے، ڈی جی معدنیات محمد اختر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے،ظفر جاوید ملغانی کو ڈی جی معدنیات لگا یا گیا ہے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، حکومتِ پنجاب نے ان سیکرٹریوں کو نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے کے باعث او ایس ڈی کیا ہے۔
پنجاب حکوم

مزید :

صفحہ آخر -