گورنر کی سیمینار میں 2گھنٹے تاخیر سے شرکت، مہمان اٹھ کر چلے گئے
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی اپنے آبائی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ آمد،مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچنے پر تقریب میں شرکت کیلئے صبح سویرے سے مدعو کئے گئے مہمانان،سکولز و کالجز کے طلبا و طالبات گھروں کو چلے گئے،ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ملازمین کو حاضری یقینی بنانے کا پابند کئے رکھا،سیکورٹی پر مامورصبح سویرے سے تعینات درجنوں پولیس اہلکار اور ٹریفک پولیس وارڈنز بھی تھک کر جمائیاں لیتے رہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور انکی اہلیہ پروین سرور شام پانچ بجے بذریعہ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کے حوالہ سے سیمینار میں شرکت کی۔
تاخیر سے شرکت