برطانوی شہری نے سالگرہ پر زمین میں دفن 14 ماہ پرانا کھانا کھا لیا

برطانوی شہری نے سالگرہ پر زمین میں دفن 14 ماہ پرانا کھانا کھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شہری اپنی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے زمین میں دفن کیا گیا 14 ماہ پْرانا کھانا کھا گیا۔برطانیہ کے شہر یارکشائر کے رہائشی میٹ نوڈن نے نومبر 2018 میں کھانے کی ایک ڈیل منگوائی جس میں برگر، فرائز اور چاکلیٹ ملک شیک شامل تھا۔میٹ نوڈن نے اپنی 39 ویں سالگرہ کے کچھ عرصے بعد اس ڈیل کو اپنے دوست کے گارڈن میں گڑھا کھود کر دفنا دیا۔میٹ نوڈن نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر بھی اس ڈیل کو نکال کر کھانے کی کوشش کی لیکن وہ یہ کام نہ کر سکا اور پھر وہ 14 ماہ بعد اپنی 41 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے اس کھانے کو نکال کر اسی ریسٹورینٹ میں لے گیا جہاں سے اس نے وہ ڈیل خریدی تھی۔میٹ ناڈن بڑے فخر سے اس ڈیل کو کھانے کی ویڈیو اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی اور بتایا کہ وہ یہ کھانے سے بیمار بھی نہیں ہوئے۔

برطانوی شہری

مزید :

صفحہ آخر -