ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی علی زیدی سے ملاقات،پاکستان کی دوطرفہ ایم او یوز پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق

ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی علی زیدی سے ملاقات،پاکستان کی دوطرفہ ایم او یوز پر جلد ...

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ انفراسٹرکچر کاہت تورہن کی سربراہی میں ترک وفد اور وفاقی وزیر سمندری امور علی زیدی سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر سکریٹری، میری ٹائم افیئرز رضوان احمد، ایڈیشنل سیکرٹری نادر ممتاز وڑائچ اور جوائنٹ سکریٹری کامران فاروق انصاری بھی موجود تھے۔ ترک وزیر کا ہت تورہن نے جہاز رانی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر زور دیا جس کے تحت پاکستان کو ٹیکنالوجی اور تجربے کے تبادلے کے ذریعے شپ یارڈ آپریشنوں میں مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔ دوطرفہ تعاون کے فروغ سے پاکستانی افرادی قوت کو ترک کمپنیوں میں ترجیحی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ملاقات میں دوطرفہ ایم او یوز پر جلد دستخط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ترک وفد نے سی پیک میں بھی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اپنی حما یت کااعادہ کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے مہمانوں کو پاکستان کی نئی شپنگ پالیسی کی نمایاں خصوصیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا پاکستان میں رجسٹرڈ جہازوں کیلئے ٹیکس چھوٹ اور ترجیحی برتھنگ کے حقوق شامل ہیں۔ترک کمپنیوں کو کراچی اور گوادر کے بندرگاہی شہروں میں قائم ہونیوالے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز میں اپنی صنعتیں قائم کرنے کی بھی دعوت دیتے ہوئے علی زیدی نے ترک وفد سے کہا پاکستا ن میں ساحلی شہروں اور سیاحت کی صنعت کی ترقی کی بہت بڑی صلاحیت ہے اور آنیوالے دو سالوں میں، کچھ ایسے منصوبے شروع کیے جا ئیں گے جو پاکستان کے سمندری شعبے میں یکسر انقلاب لائیں گے۔انہوں نے میری ٹائم ایکسپو کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترک وفد کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ علی زیدی نے ترک وزیر سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سی فیئرز کو درپیش مسائل کے ادراک کے لئے تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی ملاقات کے دوران ترکی کے بحری جہازو ں پر ان کے روزگار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان ترکی اتفاق

مزید : صفحہ آخر