نوکریاں مانگنے والے نابینا افراد پناہ گا ہ میں قید، عمارت کو تالے

  نوکریاں مانگنے والے نابینا افراد پناہ گا ہ میں قید، عمارت کو تالے

  



لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)حکومت سے نوکری مانگنا جرم بن گیا، لاری اڈا پناہ گاہ قید گاہ میں تبدیل ہو گئی، انتظامیہ نے گزشتہ روز احتجاج کرنے پر نابینا افراد کو پناہ گاہ میں بند کر کے عمارت کو تالے لگا دئیے تھے۔ 24 گھنٹے بعد بھی نابینا افراد کی دادرسی کو کوئی نہ آیا۔دوسری جانب نابینا افراد کو پناہ گاہ میں بند کرنے کے واقعہ پر عظمیٰ بخاری بول پڑیں، رہنما ن لیگ نے کہا ہے اگر 24 گھنٹوں میں نابینا افراد کو نہ چھوڑا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ نابینا افراد کو بند کرنا غیر قانونی اور غیر انسانی رویہ ہے۔

نابینا افراد

مزید : صفحہ آخر