خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نشست سنبھال لی

  خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نشست سنبھال لی

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی نشست سنبھال لی۔ جمعہ کوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کیا، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیلئے مختص نشست پر بیٹھے، ان کے ساتھ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق بیٹھے۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ آخر