وہاڑی، بیشتر فلٹریشن، پلانٹس ناکارہ، صاف پانی کی سپلائی بند لوگوں پر بیماریوں کا حملہ

وہاڑی، بیشتر فلٹریشن، پلانٹس ناکارہ، صاف پانی کی سپلائی بند لوگوں پر ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) میونسپل ایڈمنسٹریشن کی نااہلی کی وجہ سے شہرمیں کروڑوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے بیشتر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہوکربندپڑے ہیں شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم۔حکومت نے چوبیس گھنٹے چلنے والے واٹرفلٹریشن پلانٹس پرٹائم مقررکردیا ہے 9-11ڈبلیوبی، آفسیرزکالونی،کالج ٹاون،دانیوال ٹاؤن،مسلم ٹاؤن میں واٹرفلٹریشن پلانٹس عرصہ دراز (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

سے خراب ہونے کی وجہ سے بندپڑے ہیں،مضرصحت پانی پینے سے درجنوں افرادہیپاٹائیٹس کا شکارہوچکے ہیں۔شہرمیں صاف پانی کی فراہمی کیلئے لگائے گئے متعددواٹرفلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہوکربندہوچکے ہیں۔جوپلانٹس چالوحالت میں ہیں ان پرحکومت کی طرف سے کھلنے کے ٹائم مقرر کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان پلانٹس پرشہریوں کارش رہنے لگاہے اورلوگ اپنے کاروبارچھوڑکرپانی بھرنے کیلئے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں جن صارفین کوفلٹریشن پلانٹس سے پانی نہیں مل پاتاتووہ مضرصحت پانی پینے پرمجبورہیں اورمختلف بیماریوں کاشکارہورہے ہیں ہردوسراشخص ہیپاٹائیٹس کا شکارہوچکاہے اوریہ مرض تیزی سے پھیل رہاہے۔کئی واٹرفلٹریشن پلانٹس ایسے بھی ہیں جنکے کئی ماہ تک فلٹرتک تبدیل نہیں کئے جاتے اورکئی فلٹریشن پلانٹس میں کوڑے اورگندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں۔صاف پانی کی عدم دستیابی پرشہری میونسپل ایڈمنسٹرشن کے خلاف پھٹ پڑے ہیں۔شہریوں کاکہناہے کہ پانی بنیادی اورسب سے اہم ضرورت ہے لیکن میونسپل انتظامیہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پلانٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر