معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنائیں گے‘ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

  معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنائیں گے‘ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورو نیوز) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام،انسداد تجاوزات،پولیو،ڈینگی،کرونا وائرس مہم اور ترقیاتی کاموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے خانیوال کا دورہ کیا- اس سلسلہ میں ان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ اجلاس میں ایک ڈی سی آر محمد اکرام ملک،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال شبیر احمد ڈوگر سمیت صوبائی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کو اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منڈیوں میں لائی جانے والے سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کا بولی سے قبل جہاں سے آڑھتی خریداری کرتے ہیں سے نرخ لیے جائیں اوران نرخوں کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی بولی کرائی جائے- انہوں نے کہا کہ عام مارکیٹ میں اشیائے خورد نوش کے نرخوں اور ریٹ لسٹو ں پر کڑی نظر رکھی جائیخلاف ورزی کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت سزائیں دلوائی جائیں۔اجلاس میں کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے حوالے سے سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام محکمے اپنے ذمہ دیے گئے ٹارگٹ کاحصول یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ افسران اور ملازمین سرکاری دفاتر میں اپنی حاضریاں یقینی بنائیں دفاتر کی صفائی بہترین ہونے چاہیے،دفاتر کے باہر سائلین سے ملاقات کے اوقات کار بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کئے جائیں -انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں، لینڈریکارڈ سنٹرز پر سروس ڈیلیوری کے حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے میں خود ان فیسلٹیز کی چیکنگ کے لیے اچانک دورے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی،پولیو مہم اور کرونا وائرس کے حوالہ سے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔پولیو مہم کے دوران ایک بھی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔اسیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے اس موقع پر مزید کہا کہ ضلع خانیوال کے اسپیشل ایجوکیشن سکولوں کی سرکاری گاڑیوں کا کیس جلدازجلد لاہور بھجوایا جائے تاکہ معذور بچوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہوسکے - ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری کو بتایا کے ضلع خانیوال میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر معذور افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لئے حکومت پنجاب عملی اقدامات کر رہی ہے - معذور افراد صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ان کو معاشرہ کا کاآمد فرد بنایا جائے گا- انہوں نے یہ بات سپیشل ایجوکیشن سکول خانیوال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کہی -ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی ان کے ہمراہ تھے - جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈیرا،اسسٹنٹ کمشنر شبیر ڈوگر و سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران بھی موجود تھے -صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیش نے سپیشل ایجوکیشن سکول کے دورہ کے دوران سکول کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا صفائی کی صورتحال اور خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا- انہوں نے اساتذہ سے بھی ملاقات کی- انہوں نے خستہ حال فرنیچر بدلنے کے احکامات بھی دیئے - انہوں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ سکول میں پودا بھی لگایا۔
شہری