حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ احمد علی دریشک

  حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے‘ احمد علی دریشک

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر) چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازیخان سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے. ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی. عوام منصوبوں پر نظر رکھیں اور خامیوں کی فوری طو رپر نشاندہی کی جائے. انہوں (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

نے یہ بات اپنے ڈیرہ پر کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کہی. اس موقع پر انہوں نے عوام او رحلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے. تحریری و زبانی درخواستوں پرہدایات جاری کیں. سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس ہے کہ ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ میں صفائی اور شجرکاری کو بہتر کیا جائے اور اس کیلئے عوام کوبھی تعاون کرنا ہو گا.

احمد علی

مزید : ملتان صفحہ آخر