میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ جنوبی پنجاب میں 147بجلی چوروں کو رگڑا

میپکو ٹیموں کا آپریشن‘ جنوبی پنجاب میں 147بجلی چوروں کو رگڑا

  



ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روزمیں 147بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ74ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر29لا کھ10ہزار روپے جرمانہ عائد۔4 ایف آئی آرز درج۔13فروری 2020?ء کو ملتان میں 26گھریلواورکمرشل صارفین کو 36298یونٹس چوری کرنے پر 744741 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ڈی جی خان میں 14 گھریلوصارفین کو14779یونٹس چوری کرنے پر177511روپے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

جرمانہ اور تین مقدمات درج،وہاڑی میں 11گھریلوصارفین کو12864 یونٹس چوری کرنے پر241432روپے جرمانہ،بہاولپور میں 14گھریلوصارفین کو19527یونٹس چوری کرنے پر 378700 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 27 گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو39684یونٹس چوری کرنے پر458813روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 13 گھریلوصارفین کو 10574یونٹس چوری کرنے پر201987روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 17 گھریلواورکمرشل صارفین کو13343 یونٹس چوری کرنے پر209280روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو11216یونٹس چوری کرنے پر188000روپے جرمانہ اور ایک مقدمہ درج جبکہ خانیوال میں 13 گھریلواورکمرشل صارفین کو16710یونٹس چوری کرنے پر310503 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر