عمران خان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان خوش آئند‘ میاں زاہد حسین

      عمران خان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان خوش آئند‘ میاں زاہد حسین

  



ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر اوربزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سے ریلیف پیکیج کا اعلان خوش ا?ئند ہے مگر اس کے لئے مختص کی گئی 15 ارب روپے کی رقم ناکافی ہے اور اس منصوبے کے خدوخال بھی مبہم ہیں۔15ارب روپے کے ریلیف میں سے انتظامی و دیگر اخراجات اور نقصانات وغیرہ نکالنے کے بعد فی کس ریلیف 100 روپے تک بنے گا جو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ ریونیو شارٹ فال میں کمی کے لئے حکومت کے پاس منی بجٹ، متعدد اشیاء پر سیلز ٹیکس میں اضافہ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ناروا اضافہ اور نجکاری کے ذریعے آمدنی کے آپشن موجود ہیں جبکہ قانون کے مطابق نجکاری سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ریونیوقرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

میاں زاہد حسین

مزید : ملتان صفحہ آخر