مہنگائی‘تبدیلی سرکار کی تعریفیں کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں‘ ریاض پیرزادہ

  مہنگائی‘تبدیلی سرکار کی تعریفیں کرنیوالے عوام سے منہ چھپاتے پھررہے ہیں‘ ...

  



حاصل پور (نمائندہ پاکستان) سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ نے شہریوں کے ہوش و حواس اڑا دیئے ہیں عوام آٹا گھی اور چینی کے مہنگائی کے طوفان سے نکلے نہیں تھے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کہ گیس کے بل عوام پر ایٹم بم بن کر گرے ہیں ان خیالات کا اظہار ن لیگی سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرذادہ ایم این اے NA171 نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے حکومت مہنگائی کنڑول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔گیس کے بلوں میں اضافہ نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ہیں انہوں نے مزید کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 19تاریخ کو اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پٹرولیم کی میٹنگ میں حکومت کی ناقص پالیسیاں اور پاکستان کی عوام سے کی جانے والی زیادتیوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور وزیر اعظم عمران خان عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں ورنہ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔جس گھر کا بل 300 روپے ماہانہ آتا تھا انہیں گھروں کا بل 15000 سے 20000 تک پہنچ گیا ہے ایسا ہی نئے پاکستان میں رہا تو عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔گیس اور بجلی کے بے جا اضافے نے پاکستانی عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں پاکستان کی عوام ہوشربا اضافے پر شدید غم و غصے میں مبتلا ہو کر موجودہ حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں۔تبدیلی سرکار کا نعرہ لگانے والے عوام سے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر