جیپ ریلی‘ ضلعی انتظامیہ‘ چیمبر آف کامرس کی طرف سے ٹریڈ فیئر کا انعقاد خوش آئندہ‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

جیپ ریلی‘ ضلعی انتظامیہ‘ چیمبر آف کامرس کی طرف سے ٹریڈ فیئر کا انعقاد خوش ...

  



بہاول پور(بیورورپورٹ)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے کہا ہے کہ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلعی انتطامیہ اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے ٹریڈ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

فیئر کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے۔ سیاحت کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی خطے میں مقامی صنعت کاروں اور ہنر مندوں کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈراور میں ٹریڈ فیئر کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جاوید اقبال چوہدری اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے کہا کہ حکومتی ویڑن کے مطابق بہاول پور سیاحتی مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی اس موقع پر فعال ہے۔ 200سے زائد اساتذہ اور طلبہ وطالبات جامعہ اسلامیہ کے سٹالز پر موجود ہیں اور ٹریڈ فیئر میں آنے والے مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے ٹوراز ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مرکز کا بھی دورہ کیا اور جیپ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے اْن کی جانب سے کی جانے والی کاوش کو سراہا ہے۔

چانسلر

مزید : ملتان صفحہ آخر