مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں‘ سیمینارز

  مختلف شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں‘ سیمینارز

  



وہاڑی‘ لیہ‘ خانیوال (بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار‘ نمائندہ پاکستان) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر چوک وہاڑی میں اجتماع اور ریلی کا انعقادکیا گیا ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کی ٹھیک 12بجے سائرن بجایا گیا ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی پاکستان کا قومی ترانہ اور آزاد کشمیر کا ترانہ چلایا گیا ریلی کے شرکائنے پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرائے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے بینزز، پوسٹر اور پلے کارڈبھی اٹھائے ہوئے تھے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بھی لگائے گئے ریلی میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شر کت کی شرکائریلی نے کشمیر ہمارا ہے، کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ کے نعرے بھی لگائے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بھارتی مظالم انتہائی المناک ہیں بھارتی جبر کشمیر ی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتاہے پاکستان کا ہر فرد مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے پاکستان ہر سطح پر کشمیر یوں کی آواز بن رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہر ممکن طریقے سے کاوشیں جاری رکھیں گے کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے پاکستان کا ہر فرد متحد ہے ہر جگہ پر کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ڈ ریلی میں اے ڈی سی ریونیومحمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جنرل خالد محمود، اے ڈی سی فنانس عبد الطیف خان، اے سی وہاڑی احمد نوید، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میا ں نعیم عاصم،سی او بلدیہ حافظ خالد ارشاد،اے ڈی ماحولیات رانا صفدر، ڈی او لیبر ملک شعبان، ایس این اے خرم سلیم، ڈی ای او سیکنڈری رمضان لڑکا، ٹی او رانا خلیل، ایم او شعیب اقبال، تاجر رہنما ارشاد بھٹی، تاجروں، وکلاء، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد نے بھی شر کت کی۔ کشمیر آوورمنانے کا مقصد اس پیغام کو زبان زد عام کرنا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی جو صرف جنگ سے ہی نہیں ان سفارتی کوششوں کے ذریعے بارآور ثابت ہوگی۔یہ بات ہفتہ وار کشمیر آوورکے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین سیہڑ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمد مغل، ضلعی صدر تحریک انصاف بابر خان کھتران موجود تھے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہاب الدین خان سیہڑ،ضلعی صدر پی ٹی آئی سردار افتخار علی خان بابرکھتران،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری نے کہا کہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی آواز اقوام عالم تک پہنچانے کے لئے موجوہ حکومت سنجیدگی سے اقدامات اُٹھارہی ہے اور اقوام عالم کے ہر فور م پر سفارتی کوششوں کے ذریعے کشمیریوں سے یکجہتی اور اقوام متحدہ کی قرار دادں پر عمل درآمد کرانے کا دباؤ بڑھارہی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہ کوششیں جلد رنگ لائیں گی اور کشمیری آزاد فضاؤ ں میں سانس لیں گے۔سیمینار میں گورنمنٹ ہائی سکول منڈی ٹاؤن کے طالب علم عبدالہادی حسن ودیگر طلبہ نے پرجوش انداز میں تقاریر کیں اور خاکے پیش کیے۔سیمینار کی میزبانی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی، جنرل سیکرٹری یامین مغل، صدر انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق، سیداظہرحسین زیدی نے کی۔ صدر پریس کلب عبدالرحمان فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ میڈیا نے بھی کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے سیمینار کا انعقاد رکرایا ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔سیمینار میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد جن میں صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال دھول، سینئرصحافی عبدالحکیم شوق، انجم صحرائی، مقبول الہی، عبدالرووف نفیسی،ریاض جکھڑ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین،ڈسٹرکٹ ٹیوٹا منیجر فاروق اعوان، سی ای او ایجوکیشن شرافت بسرا، ڈی ای او زاحسن فریدو توکل حسین، رانا سلطان محمود،صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز مہر شفیق تھند، مہر کامران تھند، زاہد سرفراز واندر، شمیم احمد خان، عبدالماجد، زاہد مغل، فیاض حسین، عظیم اعوان، جاوید لودھی، اسماعیل میرانی،واحد بخش باروی،شیخ کمال الدین، محمود گجر، سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء،اساتذہ و پرنسپلز ملک گلزار احمد سہارن، ملک بلال مصطفائی، مقبول خان میرانی ارشاد حسین کھوکھر، ایف ایم کے سی ای او پرویز احمد درانی ودیگر نے شرکت کی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع خانیوال کے تعلیمی اداروں میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے سیمینارز اور ریلیوں کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ کی زیر سرپرستی گورنمنٹ گرلز و بوائز کالجز میاں چنوں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی - ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ریلیوں اور سیمینارز کے انعقاد کا مقصد بھارت کو کہ پیغام دینا ہے کہ جوجہد آزادی میں کشمیری تنہا نہیں ہیں پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ ہے - انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا- ریلی کے شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

سیمینارز

مزید : ملتان صفحہ آخر