ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘4افراد جاں بحق

  ملتان سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘4افراد جاں بحق

  



ملتان‘ راجن پور‘ رحیم یار خان‘ اوچشریف (کورٹ رپورٹر‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر) قطب پور پولیس کے علاقے میں کا ر کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق بستی لنگڑیال کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس سے کار سوار محمد رضوان جاں بحق ہوگیا جبکہ کار میں سوار دیگر چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔ راجن پور میں بے نظیرشہید برج روڈ پر دوموٹر سائیکلوں میں تصادم سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق، چار بچے شدید(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)

زخمی ہوگئے، ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق گذشتہ روز بے نظیر شہید روڈ پر چاچڑاں شریف سے کوٹ مٹھن آنے والے دوموٹرسائیکل سوار آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت دوافراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ چار کم سن بچے لہولہان ہوگئے جنہیں ریسکیو کی تین گاڑیوں کے ذریعہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لاشیں ظاہر پیر کے علاقہ میں بھجوادی گئی ہے۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 22 سالہ نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا صادق آباد کا رہائشی 22 سالہ محمد اویس جو کہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اویس جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 44 افراد جن میں محمد پور کا 5 سالہ ابراہیم راجن پور کا 8 سالہ چاند رکن پور کا 12 سالہ حارث دستگیرکالونی کی 33 سالہ فائزہ بی بی حبیب کالونی کی 25 سالہ سلیم مائی چک 28 کی 45 سالہ صفیہ بی بی آباد پور کا 45 سالہ فیض نواز وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر ویگن کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی 10مسافر زخمی ہوئے ،کئی کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر مسافر ویگنوں میں مقابلہ بازی کے باعث تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہونے لگا ہے قومی شاہراہ پر ایک اور ویگن حادثہ کا شکار ہو گئی ہے علی پور سے صادق آباد جانے والی مسافر ویگن جب طاہر والی کے قریب مہند واہ پر پہنچی تو تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 10مسافر زخمی ہوئے حادثہ کی اطلاع پر پیٹرولنگ پولیس جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جبکہ ڈرائیور اور دیگر کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں ہیں جائے حادثہ کے قریبی ابادی کے عینی شاید کے مطابق زخمیوں میں کئی کی حالت بھی تشویش ناک تھی،قومی شاہراہ پر 15منٹ پرچی ٹائم ہونے پر مسافر ویگنوں کی تیز رفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ ہونے لگا ہے شہریوں نے تیز رفتاری مسافر ویگنوں اورڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر