دریائے سند ھ میں کٹاؤ‘ متعدد علاقے متاثر‘ فصلیں تباہ‘ لوگ بے گھر

دریائے سند ھ میں کٹاؤ‘ متعدد علاقے متاثر‘ فصلیں تباہ‘ لوگ بے گھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شادن لُنڈ(نمائندہ پاکستان) دریائے سندھ کے کٹاؤ سے بیٹ عالم خان،بیٹ کرم شاہ اور چک رامن سمیت درجن سے زائد مواضعات شدید متاثر ہوئے ہیں مذکورہ مواضعات کی 80فیصد آبادی دریا برد ہو چکی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلات تباہ ہو گئیں جبکہ سینکڑوں گھر دریاء بُرد ہو نے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے اور کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

دری ڈھولے والی کے مقام پر سینکڑوں متاثرین نے احتجاج کیا سابق یو سی چیئر مین حاجی بشیر احمد ہتوانی،سیف اللہ مسرانی،محمد عمران،محمد عرفان مسرانی،کلیم اللہ کھوسہ،گلشیر مسرانی،آصف مسرانی،محبوب کھوسہ اور ڈاکٹر محمد یعقوب کُندی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائی کٹاؤ نے علاقہ میں تباہی مچا دی ہے مگر منتخب نمائندے اور حکومت خاموش ہے بیٹ عالم،بیٹ کرم شاہ اور چک رامن کے ہزاروں لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور حکومت تماشائی بنی ہوئی ہے جب تک ان علاقوں میں درایائی کٹاؤ کو روکنے کیلئے سپر بند تعمیر نہیں کیئے جاتے اس وقت تک ان مواضعات کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا۔
بے گھر