امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر کرنیکا حکم

  امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب حکومت نے تمام ضلعی حکومتوں سے امن کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات مانگ لیں اورہنگامی بنیادوں پرمکمل رپورٹ بھجوانے کی(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

ہدایت کی گئی ہے‘ پنجاب حکومت کی ہدایت پرڈویڑنل اورضلعی سطح پرامن کمیٹیوں کی تشکیل کی جاتی ہیں جس میں مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام شامل ہوتے ہیں تاہم امن کمیٹیوں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے نئی پلاننگ کی جارہی ہے جس کے تحت تمام ضلعی حکومتوں سے امن کمیٹیوں کے اراکین کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں جن میں ان کے نام‘ مکتبہ فکرکانام‘ پہلے کسی کمیٹی کے رکن رہے ہیں‘ امن وامان کی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کیاجائے گا اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے رپورٹ کی تیاری کاآغاز کردیاہے۔