علیحدہ صوبے‘ خود مختار ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی ہڑتال

علیحدہ صوبے‘ خود مختار ہائی کورٹ کیلئے وکلا کی ہڑتال

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائیکورٹ کے حصول کے لیے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی۔جس کی وجہ سے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے حقوق سلب کرنے کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر تحریک شروع کی ہوئی ہے اور ہڑتال کے باعث وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر