علیحدہ صوبہ سرائیکستان نوجوان تحریک کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر مظاہرہ

    علیحدہ صوبہ سرائیکستان نوجوان تحریک کا شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سو دنوں میں علیحدہ صوبہ نہ بنانے پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے ممبران اسمبلی کے گھروں کے باھر احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے۔گزشتہ روز پہلا (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

مظاہرہ وزیر خارجہ مخدوم۔شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر کیا گیا۔سرائیکستان نوجوان تحریک کے کارکنوں نے چوک دولت گیٹ سے ریلی نکال کر شاہ محمود قریشی کے گھر تک علیحدہ صوبہ کے لیے بھر پور نعرے بازی کی۔مظاہرین نے شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر روڑ بند کر کے شاہ محمود قریشی وعدہ نبھاو علیحدہ صوبہ بنواو۔پی ٹی والوں غیرت کھاو سرائیکی صوبہ بناو۔ساڈی جند ساڈی جان سرائیکستان سرائیکستان کے نعرے لگائے۔