ہائی کورٹ بار ملتان‘ مجلس عاملہ کی نشستوں پر 7امیدوار بلا مقابلہ منتخب

    ہائی کورٹ بار ملتان‘ مجلس عاملہ کی نشستوں پر 7امیدوار بلا مقابلہ منتخب

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کو الیکشن اخراجات کے لئے امیدواروں کی جانب سے 11 لاکھ 70 ہزار روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو الیکشن اخراجات کے لئے زرِضمانت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی جو صرف کاغذات واپس لینے کی صورت میں واپس کی جائے گی۔ اس ضمن میں کاغذات (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

نامزدگی کے روز صدارت کے عہدے پر 2 امیدواروں کی جانب سے ایک لاکھ روپے فی کس کے مطابق دو لاکھ روپے، نائب صدر کے لئے 3 امیدواروں کی جانب سے 50 ہزار روپے فی کس کے مطابق ڈیڑھ لاکھ روپے، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر 4 امیدواروں کی جانب سے 75 ہزار روپے فی کس کے مطابق 3 لاکھ روپے لائبریری سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے عہدوں پر 4 امیدواروں نے 40 ہزار روپے فی کس کے مطابق ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور ممبر مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر 12 امیدواروں نے 30 ہزار روپے فی کس کے مطابق 3 لاکھ 60 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2020-21 میں ایگزیکٹو باڈی کی سات نشستوں پر حاجی دلبر خان مہار، میاں محمد اکرم،کامران رسول قیصرانی، محمد اعظم علی چوہان، تعظیم احمد باجوہ، مہر فخر رضا اجمل ملانہ اور راؤ سجاد علی بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے 21_2020 کے سالانہ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات آج دائر ہوسکیں گے کاغذات نامزدگی 17 فروری کو واپس لئے جاسکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست 18 فروری کو جاری کی جائے گی۔

بار الیکشن

مزید : ملتان صفحہ آخر