اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھجوانے کے بدلے مراعات دینے کا پلان فائنل

  اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھجوانے کے بدلے مراعات دینے کا پلان ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا پلان مرتب کر لیا ہے۔ نئے منصوبہ پر عمل درآمد سے بیرون ملک برسرروزگار پاکستانیوں کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کی سہولت دینے سمیت 2 موبائل فون بھی بغیر کسٹم ڈیوٹی لانے کی اجازت ہو گی۔اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کے خاندانوں کو یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے خورونوش کی خریداری پر بھی رعایت دی جائے گی۔ اس منصوبے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کا مقصد بیرون ممالک پاکستانیوں کو قانونی ذرائع سے پاکستان رقوم بھجوانے اور حوالہ ہنڈی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ملک جانیوالے افراد کے نئے بینک اکاونٹس کھلوانے میں معاونت کی ہدایت کی ہے تاکہ ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ جاری کیئے جاسکیں جس کی بنیاد پر مختلف مراعات دی جائیں گی۔ بیورو آف امیگریشن ذرائع کے مطابق اوور سیز پاکستانیوں کے لیے مراعات کا آئیڈیا ترسیلات زر کے حوالے سے قائم کمیٹی نے دیا ہے ذرائع کے مطابق اوورسیز کمیشن کی پورٹل پر موصول ہونے والی 18329 شکایات میں سے 10345 شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے جس کی مجموعی شرح 56 فیصد ہے اور گذشتہ ایک ماہ کے دوران 250 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے جبکہ 59 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 50 ایکڑ سے زائد اراضی واگزار کرالی گئی ہے۔

فائنل

مزید : ملتان صفحہ آخر