ناقص کارکردگی پر ایف بی آر افسروں‘ ملازمین کا پرفارمنس الاؤنس بند

  ناقص کارکردگی پر ایف بی آر افسروں‘ ملازمین کا پرفارمنس الاؤنس بند

  



ملتان (نیوز رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک بھر کے ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور ملازمین کے پرفارمنس الاونس کی بندش کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ملتان سمیت ملک بھر کے ریجنل انکم ٹیکس دفاتر، کسٹم کلکٹریٹس کے افسران اور ملازمین کے بارے میں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ناقص کارکردگی والے ملازمین کے پرفارمنس الاونس بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ جس سے ناقص کارکردگی کے حامل ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

الاؤنس بند

مزید : ملتان صفحہ آخر