ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘ پولیس کارکردگی زیرو‘ شہری خوفزدہ

ملتان میں نان سٹاپ ڈاکے‘ چوریاں‘ پولیس کارکردگی زیرو‘ شہری خوفزدہ

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کے علاقے میں ڈاکٹر صلاح الدین سے تین ڈاکوؤں نے 34 ہزار روپے چھین لئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد واجد سے ڈیڑھ لاکھ روپے، نیوملتان پولیس کے علاقے میں فرخ خان سے 25 ہزار روپے، سیتل(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

ماڑی پولیس کے علاقے میں خالد عباس سے 15 ہزارروپے اور موبائل فون سیٹ چھین لیا گیا گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد اکرم سے ساڑھے چھ لاکھ روپے، محمد ارشد سے 50 ہزارروپے چھین لئے گئے گلگشت پولیس کے علاقے میں سلمان احمد کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا الپہ پولیس کیعلاقے سے غلا م عباس کے دفتر سے ساڑھے تین لاکھ روپے اور رضوان کے گھر سے چار بکرے چوری کر لئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے حیدر علی کا موٹرسائیکل، حرم گیٹ پولیس کے علاقے سے محدم ندیم، محمد ارشد، وجاہت، حارث، محمد ریاض، وقاص اور شفاقت کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے پاک گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد عمران کا موٹرسائیکل، مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے محمد رزاق کے تین عدد جانور چوری کر لئے گئے۔

خوفزدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر