کوٹ ادو‘ سب انجینئرز کی مطالبات منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال‘ نعرے بازی

کوٹ ادو‘ سب انجینئرز کی مطالبات منظوری کیلئے قلم چھوڑ ہڑتال‘ نعرے بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)سب انجینئر ز ڈویژن ہیڈ تونسہ بیراج،ڈویژن کوٹ ادو کی طرف قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے، تفصیل کے مطابق سب انینیئرزڈویژن ہیڈتونسہ بیراج،ڈویژن کوٹ ادو کے بیسیوؤں سب انجینئر چوہدری محمد اجمل، مہر ریاض،مختیارحسین شاہ،محمد حسنین،ملک محمد سعید، عنایت اللہ،حفیظ اللہ،میاں محمد امجد،جمشید،محمد راشد وغیرہ نے باقاعدہ طور پر قلم(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

چھوڑ ہڑتال کررکھی ہے ہڑتالی سب انجینیئرز نے قلم چھوڑ ہڑتال کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کوچاہییے کہ وہ فوری طور پر ہمارے ٹیکنیکل الاؤنس جاری کرے جوکہ ہمارا بنیادی حق ہے ہم جملہ سب انجینیئرز،سینیئرسب انجینیئرز،پرموٹڈ ایس ڈی او کے لیے ٹیکنیکل الاؤنس کی منظوری نہ دینے پر حکومتی بے حسی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ3فروری2020سے شروع ہوچکا ہے جوکہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ سب انجینیئرزوسینیئرز سب انجینیئرز کسی طور پر اپنا استحصال نہیں ہونے دینگے اور اپنے حقوق کے لیے نہ ہی کوئی دقیقہ فروگزاشت ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل الاؤنس ہمارا بنیادی حق ہے جسکی منظور تک ہم نہ صرف ہڑتال کا دائرہ کار وسیع کرینگے بلکہ چیف سیکرٹری لاہور ایری گیشن آفس کے سامنے دھرنا دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے۔
نعرے بازی