تونسہ‘ اندھا قتل ٹریس‘ 24گھنٹے بعد ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع

  تونسہ‘ اندھا قتل ٹریس‘ 24گھنٹے بعد ملزم گرفتار‘ تحقیقات شروع

  



قصبہ کالا‘ شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان) تھانہ تونسہ صدر کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا سراغ مل گیا پولیس نے 24گھنٹے میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس آوٹ کرکے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا مقتول کا موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا تفصیل کے مطابق 6فروری کو ایک نوجوان کی نعش ملی جس کی شناخت (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

مبصر اقبال ولد غلام فرید نتکانی سکنہ جھوک صدیق والی کے نام سے ہوئی واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر تونسہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرکل تونسہ شریف جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈیڈباڈی کو تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی 24گھنٹوں کے اندر قتل میں ملوث ملزمان سلیم ولد حاجی سردار قوم سنجرانی 2قاسم ولدحاجی بکھر قوم جروار سکنہ بستی جروار شاہصدردین 3۔میسرولد غلام مرتضی جامکی 4ارشاد عرف شاکر ولد ممتاز قوم جروار سکنہ پیرن والا شاہصدردین کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کرلیا اورمقتول سے چھینا گیا موٹرسائیکل بھی پولیس نے برآمد کر لیا ڈی ایس پی سرکل تونسہ شریف آصف رشید نے تھانہ صدر تونسہ میں پریس بریفنگ کے دوران مزید بتایا کہ تھانہ صدر تونسہ پولیس نے وقاصی گینگ، صدامی گینگ اور ڈیڈا گینگ کے اھم ارکان کوگرفتار کرتے ہوئے انکے قبضہ سے6پسٹل 30بور ایک بھینس، گائیاور موٹرسائیکل ودیگر سامان برآمد کر لیا ڈی ایس پی آصف رشید نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز کے uاحکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کریک ڈاون جاری رہے گا علاقہ کو امن کا گہوار بنا کر دم لیں گے۔

ملزم گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر