ڈیرہ، ہیلتھ پراجیکٹس کیلئے ایک ارب 15کروڑ روپے کی متعدد سکیمیں منظور

    ڈیرہ، ہیلتھ پراجیکٹس کیلئے ایک ارب 15کروڑ روپے کی متعدد سکیمیں منظور

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے ڈیرہ غازیخان کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ملاقات کی وزیر اعلی نے صحت کے منصوبوں کے لئے ایک ارب پندرہ کروڑ روپے کی سکیموں کی منظوری دے کر سمری پلاننگ اینڈ ڈویژن ڈیپارٹمنٹ کو بھیج دی ہے ان منصوبوں میں نئی سی ٹی اسکین مشین کی خرید کے لئے 95 ملین،ایم آرآئی مشین کی خرید(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

کے لئے 200 ملین،انجیو گرافی مشین کی خرید کے لئے 150 ملین اورموڈیولر آپریشن تھیٹر6عدد کے لئے 560 ملین روپے شامل ہیں جبکہ ٹیچنگ ہسپتال کے آئی سی یو اور مختلف وارڈز کی مشینری کے لئے رقم بھی مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ مشینری کی تنصیب کے بعد مریضوں کو ہسپتال کے اندر ٹیسٹوں کی سہولت نہ صرف میسربلکہ انجیو گرافی مشین کی تنصیب کے بعد کارڈیالوجی ہسپتال بننے سے قبل امراض قلب کے مریضوں کو انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی اور سٹنٹس ڈالے جا سکیں گے ملاقات میں مشیر صحت محمد حنیف خان پتافی نے صحت کے لئے خطیر گرانٹ کی منظوری پر وزیر اعلی سردار عثمان خان بزدارکاشکریہ ادا کیادریں اثناخواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لئے میمو گرافی مشین اور بلڈ سکریننگ کے لئے پی سی آر مشین ٹیچنگ ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں اور آئندہ چند روز میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ لیب پرانے ڈائیلسز وارڈ میں اسے فنکشنل کردیا جائے گااب خواتین مریضوں کو چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لئے ملتان یا پھر مریضوں کے خون کے سیمپل نہ صرف دوسرے شہر نہیں بھیجے جائیں گے بلکہ تمام ٹیسٹ (کمپلیٹ بلڈ سکریننگ) ہسپتال میں ہی جائیں گے۔

منظور

مزید : ملتان صفحہ آخر