معیشت بیٹھ گئی بے روزگاری ڈبل‘ غریب کہاں جائیں‘ چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ

معیشت بیٹھ گئی بے روزگاری ڈبل‘ غریب کہاں جائیں‘ چودھری محمد افضل ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور(نمائندہ پاکستان)حاصل پورمیں لیگی ایم پی اے پی پی 248 چوہدری محمدافضل گل ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مڈل کلاس مزدور طبقہ(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
اور کاروباری افراد آئے روز بے روزگاری کا شکار ہو تے جا رہے ہیں بازار گلیاں سنسان پڑی ہیں تاجر برادری حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پریشان ہے مہنگائی کی وجہ سے خوردونوش اشیاء عوام الناس کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف نیازی حکومت کے وزیر مشیر اپنی انا کو بحال کرنے کے لیئے پاکستان کی عوام سے مسخریاں کرتی ہوئی نظر آرہی ہے حکومت کا ٹولہ عوام کو جواب دے اووبلنگ اور پٹرول کی مد سے جو اضافی رقم حاصل کی جا رہی ہے وہ پیسے کہاں جا رہے ہیں عوام نیازی حکومت سے جواب دہ ہے مزیدانہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف پر ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت نہ کر سکے اب دل کو تسلیاں دینے کے لیئے عوام سے آئے روز جھوٹ بولے جا رہے ہیں ڈاکو چور کے کھیل میں پاکستان کا بیڑہ غرق کر دیا پاکستانی عوام بے روزگاری کی وجہ سے سڑکوں پر دھکے کہا رہی ہے اس موقع پر سرور پپو، چوہدری اشفاق رامے، ناصر محمود کوچی، ندیم بسراء کے علاوہ معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
افضل ایڈووکیٹ