وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی سے ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان کی ملاقات

وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی سے ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان کی ملاقات

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے و ائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر کنڈی سے ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان نے ان کے دفتر میں ملاقات کی.اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اینڈ لاء پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ و فنانس کے بارے میں بریفنگ دی. ملاقات میں ڈائریکٹر سٹیٹ بینک جاوید اور چیف منیجر وقاص باجوہ بھی موجود تھے.اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصو ر اکبر (بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

کنڈی نے کہاکہ علم کی بنیاد پر معیشت ہمارا مستقبل ہے. بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں عالمی معیار کی ریسرچ ہورہی ہے. جس سے خطے کے لوگ مستفید ہورہے ہیں آئی بی ایف اس خطے کے طلباء طالبات کے روشن مستقبل کے لیے بنیادی کردار ادا کررہاہے. وائس چانسلر نے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک کی انسٹی ٹیوٹ کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا.ایم ڈی اشرف خان نے کہاکہ دونوں اداروں کے باہمی تعاون اور اشتراک سے یونیورسٹی کے گریجوایٹ کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے. بعد ازاں ایم ڈی سٹیٹ بینک اشرف خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انسٹیٹیو ٹ آف بینکنگ و فنانس کا دورہ کیا۔

ملاقات

مزید : ملتان صفحہ آخر