محکمہ ریلوے‘ بجلی بچانے کی پالیسی گلے پڑ گئی‘ لاکھوں روپے کا ڈیزل جلانے کا انکشاف

      محکمہ ریلوے‘ بجلی بچانے کی پالیسی گلے پڑ گئی‘ لاکھوں روپے کا ڈیزل ...

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے وسنیئرجنرل منیجرریلوے کی طرف سے ہزارروپے کی بجلی بجانے کی پالیسی کے باعث لاکھوں روپے کاڈیزل جلائے جانے کاانکشاف ہوا ہے۔بتایاجاتاہے کہ سی ای اوریلوے وسنیئر جنرل منجیرریلوے نے ملک بھرمیں ریلوے کے زیر استعمال ریلوے کالونیوں اوردفاترمیں بجلی کے بل کوکم کرنے کے لئے24گھنٹے میں سے6گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کرنے کی ہدائت کی تھی جس کے تحت تمام ریلوے ڈویژنوں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

کے ریلوے پاورہاؤس سٹاف6،6گھنٹے کے لئے لوڈشیڈنگ کررہے ہیں ریلوے کالونیوں میں لوڈشیڈنگ کے بعدبجلی کامتبادل انتظام نہیں ہوتاتاہم ریلوے اسٹیشنوں اوردفاترمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں فوری طورپرجنریٹرکااستعمال کیاجاتاہے۔یوں بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے اگرریلوے کوہزاروں روپے کی بچت ہوتی ہے تودوسری طرف دفاتراوراسٹیشنوں پر6گھنٹے جنریٹرچلنے سے لاکھوں روپے کاڈیزل جل جاتاہے۔ریلوے ملازمین نے سی ای اوسے بجلی بچت کی مدمیں اپنائی جانے والی پالیسی پرنظرثانی کرنے کامطالبہ کیاہے جس کے ذریعے ریلوے کوبچت کی بجائے نقصان کاسامناکرناپڑرہاہے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر