ڈیرہ‘مانکا کینال کی خوبصورتی کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ‘ انتظامیہ سرگرم

  ڈیرہ‘مانکا کینال کی خوبصورتی کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ‘ انتظامیہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر‘ نمائندہ خصوصی)مانکاکینال کی خوبصورتی اور عوام کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا تعلیمی اداروں اور مصروف مقامات پر پیدل چلنے کیلئے مزید چار پل تعمیر کرنے کے ساتھ موجودہ پل کو خوبصورت بنایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے معائنہ کرکے ہدایات جاری کردیں۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے. کمشنر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

نے چوک چورہٹہ کا دورہ کرتے ہوئے مانکا کینال پر موجود پل اور کینال کی ڈی سیلٹنگ کا جائزہ لیا۔کمشنر نے کہا کہ مانکا کینال کے پل ڈاٹ،پل پیارے والی اور پل چورہٹہ کو کشادہ کرنے کیلئے ری۔ڈیزائن کیا جارہا ہے۔مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ کے ساتھ ڈریسنگ،گرین بیلٹس تیار کئے جارہے ہیں۔چوک چورہٹہ پر چھوٹے چھوٹے پارکس بناکر جھولے،بنچز اور سلائیڈ بنائی جائیں گی۔ جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک 80 کنال پر پارک کیلئے رقبہ تیار کرلیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے پارک کے رقبہ پر جوگنگ ٹریکس کیلئے ہدایات جاری کردیں کمشنر نے کہا کہ بہت جلد اسی جگہ پر عوام کو معیاری تفریح مہیا کی جائے گی۔ڈیرہ غازیخان شہر کے ماتھے پر موجود کئی سالوں کا لاکھوں ٹن کوڑا درد سر بنا ہوا تھا۔کوڑا کرکٹ کی تلفی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا کوڑا اٹھانے اور مٹی ڈالنے کیلئے ایک ارب روپے مانگے جارہے تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ وہ مخیر شخصیت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے مشینری کے اخراجات برداشت کئے اور دو ماہ کے قلیل وقت میں لاکھوں ٹن کوڑا کو محفوظ تلف کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کا عزم کرلیا۔مٹی اور ریت اڑانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے12 ٹرالیاں بند کردی گئیں۔غیر قانونی پارکنگ پر 8 رکشے بھی بند کردئیے گئے کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور رکشوں کی غیر قانونی پارکنگ پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں داخل ہونے والی مٹیریل کی ہر ٹرالی پر چاروں طرف ایک ایک فٹ کا پھٹہ لگایا جائے۔ٹرالیوں پر ترپال کے ساتھ مٹی،ریت پر چھڑکاؤ کرایاجائے تمام ٹرالیاں کچھی کینال اور ڈی جی کینال کی درمیان مخصوص جگہ پر کھڑی ہوں گی۔شہر میں داخل ہونے والی ٹرالی کی شناخت کیلئے مخصوص رنگ کرایا جائے۔ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کارپوریشن کے علاقہ میں واٹر سپلائی کے نادہندگان، منقطع کیے گئے غیر قانونی کنکشن، فیس اور واجبات کی وصولی کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے. شہریوں اور عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ کارپوریشن کے واجبات ادا کرنے کیلئے مہم چلائی جائے جس میں عوام کا فعال کردارسود مند ثابت ہو سکتا ہے. کمشنر سے ہائی کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین سمیت مختلف علاقو ں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے ملاقات کی. ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی،تجاوزات اور دیگر شعبوں میں کیے گئے کمشنر کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
سرگرم