نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری‘ ڈاکٹر عثمان اختر کی چھٹی ڈاکٹر افتخار حسین نئے انچارج‘ پی ایم اے کا اظہار مسرت‘ مسائل جلد حل کرنیکا مطالبہ

نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹسٹری‘ ڈاکٹر عثمان اختر کی چھٹی ڈاکٹر افتخار حسین نئے ...

  



ملتان (کو رٹ رپورٹر) نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری گزشتہ کئی ماہ سے مالی اور انتظامی مسائل کا شکار تھا جس کے لئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مختلف فورم پر آواز بلند کرنے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے ساتھ ساتھ پر امن احتجاج بھی کر چکی تھی،انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے تمام معاملات سابق پرنسپل ڈاکٹر عثمان اختر کی وجہ سے دن بدن خراب سے خراب تر ہوتے جارہے تھے تاہم پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ سمیت صوبائی وزیر صحت سے بھی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جس پر گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹر عثمان اختر سے چارج واپس لیتے ہوئے اضافی چارج نشتر میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین کو تفویض کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر پی ایم اے کی جانب سے ستائش کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ نشتر انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری کے سابقہ پرنسپل دو ماہ میں لاہور سے ایک بار ملتان آتے تھے جس کی وجہ سے ہسپتال کے بیشتر امور بد سے بد تر ہوتے جا رہے تھے،اب امید ہے ڈاکٹر افتخار حسین انسٹیٹیوٹ آف ڈینٹسٹری میں آپریشن تھیٹر،مشینری فنکشنل کروا کے فوری طور پر غریب مریضوں کے لئے ضروری ادویات اور آلات فراہم کروائیں گے،جبکہ کئی سال سے سٹاف کی کمی سمیت ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا،پی ایم اے ملتان آئندہ بھی ڈاکٹرز کے جائز حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی

مزید : ملتان صفحہ آخر