میپکو: سرکاری‘ پرائیویٹ صارفین سے 15ارب 64کروڑ کی ریکوری

میپکو: سرکاری‘ پرائیویٹ صارفین سے 15ارب 64کروڑ کی ریکوری

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے جنوری میں سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں 15ارب 64 کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

جس سے ماہانہ ریکوری کی شرح101.13فیصد رہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایت پر میپکو ریجن میں صارفین کو میٹرریڈنگ اور بلوں کی تفصیلات ماہانہ بنیادوں پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیجی جارہی ہیں اور بلوں پر صارفین کے استعمال کے مطابق ریڈنگ کی تصاویر بھی شائع ہورہی ہیں۔ ایک ماہ میں گھریلو صارفین سے6ارب29کروڑروپے وصولی کے ساتھ ریکوری کی شرح104.72فیصد، کمرشل صارفین سے ایک ارب 90کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 100.7فیصد، زرعی ٹیوب ویل صارفین سے ایک ارب 30کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 101.63فیصد، صنعتی صارفین سے 4ارب 48کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 101.21فیصد، دیگر کیٹگریز کے صارفین سے15کروڑ10لاکھ روپے وصولی کے ساتھ شرح 101فیصد اور سرکاری اداروں سے ایک ارب 14کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 85فیصد رہی۔ میپکو ملتان سرکل کی 3 ارب64کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح99.61فیصد،ڈی جی خان سرکل کی ایک ارب 29کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح99.83فیصد،وہاڑی سرکل کی ایک ارب 10کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح103.40فیصد،بہاولپور سرکل کی ایک ارب89کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح100.73فیصد،ساہیوال سرکل کی ایک ارب 90کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 101.89فیصد،رحیم یار خان سرکل کی ایک ارب71کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 100.26فیصد،مظفرگڑھ سرکل کی ایک ارب 97کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح102.61فیصد،بہاولنگر سرکل کی98کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 101.77فیصداور خانیوال سرکل کی سرکاری اور پرائیویٹ صارفین سے ایک ارب 12کروڑروپے وصولی کے ساتھ شرح 103.17فیصدرہی۔

ریکوری

مزید : ملتان صفحہ آخر